Wednesday, January 11, 2023
Beti ki Shaan mein Kalaam
Naat Shareef
Beti ki Wiladat se Mayus nahi hona Lyrics
Beti ki Wiladat se Mayus nahi hona Lyrics
🥀🥀بیٹیوں کی پیدائش پر کلام🥀🥀
رحمن کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا
بیٹی کی ولادت سے مایوس نہیں ہونا
بھر دے گی ترا آنگن خوشیوں کی بہاروں سے
گھر آئی مسرت سے مایوس نہیں ہونا
پھولوں سی مہکتی ہے تتلی سی چہچکتی ہے
اس موہنی صورت سے مایوس نہیں ہونا
وہ پاس ترے ہوگی بچپن سے ضعیفی تک
الفت بھری نعمت سے مایوس نہیں ہونا
بیٹی ہے تو برکت ہے اور ماں ہے تو جنت ہے
تم نیک طبیعت سے مایوس نہیں ہونا
دکھ درد کے لمحوں میں آتا ہے اسے ہنسنا
اب تم بھی مصیبت سے مایوس نہیں ہونا
رازق ہے خدا سب کا "فیروز سعیدی" تو
لکھّی ہوئی قسمت سے مایوس نہیں ہونا
✍️قاری فیروز رضا سعیدی صاحب
✰✰✰
ماشاء اللہ بہت عمدہ کلام ہے
ReplyDeleteشکریہ جزاک اللہ
Delete